لٹیروں کی جگہ جیل ہے اقتدار کی کرسی نہیں،وزیراعلیٰ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کا دوبارہ اقتدار میں آنا قصہ پارینہ بن چکا ہے لٹیروں کی جگہ جیل ہے اقتدار کی کرسی نہیں، عوام کو تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح اس مہینے کے آخر تک مینگورہ کے بڑے ہسپتال کا افتتاح کر دیں گے گرڈ اسٹیشن مٹہ اور گرڈ اسٹیشن کبل کا بھی جلد افتتاح کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریم مٹہ میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین کے ساتھ حکومت کیخلاف کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے اسلئے وہ کبھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حیثیت خاتمے کا شوشہ چھوڑتے ہیں اور کبھی دیگر نان ایشوز کو ایشو بناتے ہیں ایسی کوئی بات نہیں انہوں نے کہا کہ ہم صحت کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے مزید ہسپتال قائم کر رہے ہیں مینگورہ میں بڑے ہسپتال کا افتتاح اسی ماہ کیا جائیگا کبل، مٹہ سمیت سوات کی دیگر تحصیلوں کے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جا رہی ہے اور عوام اس حوالے سے ایک مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج دو ارب روپے کی لاگت کے گیس منصوبے کا افتتاح کیا جا رہا ہے گھر گھر سوئی گیس فراہمی کا وعدہ کیا تھا جو پورا کر رہے ہیں کمیونٹی پولیس کو مستقل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک ایم این اے میرے بارے میں کہتا ہے کہ میں بے زبان ہوں میں ان پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہو سکتا ہے کہ ہم بے زبان ہے لیکن بد زبان نہیں ہے ان لوگوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے ان کا دوبارہ اقتدار میں آنا اب قصہ پارینہ بن چکا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More