مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت،سوات کے عوام سراپا احتجاج

مینگورہ(زما سوات ڈاٹ کام)مقبوضہ کشمیر میں بارتی مظالم اور خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف سوات کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ، پاکستان زندہ باد اور کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے، پریس کلب سے نشاط چوک تک ریلی نکالی گئی، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف سوات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی، جس میں سول سوسائٹی، سول ڈیفنس، سکولوں کے بچوں، آمن کمیٹی اور صلاحی کمیٹی کے رہنماپں نے شرکت کی، اس موقع پر بھارتی جارحیت کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ نشاط چوک تک ریلی بھی نکالی گئی، جہاں پر ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، اصلاحی کمیٹی کے صدر محمد زبیر خان اور اقلیتی برادری کے رہنما بالک رام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے 370 اور 35کا خاتمہ کرکے کشمیریوں کا حق چھین لیا ہے اور ان سے آزادی چھین لی ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دے سکتے، انہوں نے کہا کہ کشمیرپر اقوام متحدہ کے قرار دادوں پر من و عن عمل کیا جائیں اور کشمیریوں کو انکا حق دلایا جائیں، انہوں نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے عامی اداروں کو اسکا نوٹس لیا جائیں، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کی آزادی واپس دلانے کے لئے پاکستان اپنے سفارتی تعلقات استعمال کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More