مسکین کے والد سے میاں شرافت علی خان کی تعزیت

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی نے اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے ہمراہ گجرات میں قتل ہونے والے مسکین ذادہ کے والد سے تعزیت کیلئے پہنچ گئے، ایم پی اے میاں شرافت علی نے وزیر اعلی محمود خان کی طرف سے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ہے اس موقع پر ایم پی اے میاں شرافت علی نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان نے گجرات واقعے پر وزیر اعلی پنجاب سے رابطہ کیا ہے وزیر اعلی پنجاب گجرات میں قتل ہونے والے سوات کی رہائشی کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی ایم پی اے میاں شرافت علی نے واقعے پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں اور انصاف کی فراہمی ہر شخص کو دیا جارہا ہے اس موقع پر بڑی تعداد میں عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More