مینگورہ کے محلہ بنڑ میں گلوکارہ ثناء کو مبینہ طور پر سگے بھائی نے چھری کے وار سے قتل کر دیا

806

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 اگست 2019ء) مینگورہ شہر کے محلہ بنڑ میں گلوکارہ ثناء کو مبینہ طور پر اپنے بھائی نے چھری سے وار کرکے قتل کر دیا، ملزم جائے واردات سے فرار ، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بہن بھائی میں پیسوں کے لین دین پر تنازعہ ہوا جس کے بعد ملزم نے طیش میں آکر اپنی بہن مسماة (س) کو چھری کے وار کرکے موٹ کے گھاٹ اتاردیا ۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

اشتہار

Leave A Reply

Your email address will not be published.