سوات میں 2ارب روپے کے ٹراوٹ فش منصوبے کا افتتاح

سوات(زما سوات) 2 ارب روپے کے خطیرلاگت سے سوات میں ٹراؤٹ فِش منصوبے کاباقاعدہ افتتاح، پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے بڑے منصوبے کاافتتاح کردیا، مدین فش ہچری کی طرز پر سلاتنڑ بہا اور مانسہرہ میں بھی ہچریوں کاقیام منصوبے میں شامل، سوات میں دوسوہچری فارمز کے بعد مزید 400 فارمز کی منظوری دیدی گئی، فِش ٹراؤٹ کی پیداوار میں اضافے کے لئے بڑے فِش ٹراؤٹ منصوبے کی منظوری دی گئی ہے،

فروٹ کے بعد یہ منصوبہ دوسرا بڑا پراجیکٹ جو5ارب روپے سالانہ کافائدہ ہوگا، اس حوالے سے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت ولائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے افتتاح سے قبل مدین ہچری میں صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ریاست کے وقت سوات میں 17 فِش فارم تھے، جبکہ 1930 میں اس کی تعداد 61ہوگئی اوراس طرح 2013 میں پرائیویٹ پارٹنر شپ سے یہ تعداد 200 ہوگئی اورہم نے اس سلسلے میں جہانگیرترین سے ملاقاتیں کئیں اوران کو پورے صورتحال سے آگاہ کردیا ان کی کوششوں کی وجہ سے اب مزید 400 فارم کی منظوری ہوئی۔ جس کے بعد سوات میں فِش فارم کی تعداد600 ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی دلچسپی کے باعث دوہچری کی منظوری ہوئی جس کا جہانگیرترین آج باقاعدہ افتتاح کردیاہے انہوں نے کہا کہ دوارب روپے کی خطیرلاگت سے سوات میں فِش ہچری بڑے منصوبے کاافتتاح ہوگیاہے جس میں ایک ہچری بہامیں اورایک مانسہرہ میں قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فروٹ جو کہ اس وقت 21 ارب روپے سالانہ صوبہ بھرمیں آمدن دیتے ہیں یہ منصوبہ فروٹ کے بعد بڑا پراجیکٹ ہے جوپانچ ارب روپے کی آمدنی دے گی، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے اگرایک طرف سوات میں سیاحت کو فروغ ملے گا تو دوسری طرف سیاحوں کو سواتی سوغات کھانے کے مواقع میسرہوں گے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More