بلدیاتی انتخابات کا ملتوی ہونا حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے،مختار رضا

زما سوات ڈاٹ کام(09ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے رہنماء اور انفارمیشن سیکرٹری ملاکنڈ مختار رضا خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونا موجودہ حکومت کی ناکامی و نا اہلی ہے،حکومت نے عوام کا تیل نکال کر تبدیلی کا آغاز کردیا ہے،بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوگئی ہے اور اُن کے اپنے کارکنان و ممبران بھی مایوس ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو وعدے کئے تھے ان میں ایک بھی ایفا نہ ہوسکا، مہنگائی،بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافے نے عوام کو رُلنے نے پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی یوتھ بھی موجودہ حکمرانوں سے مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پارٹی سے رخ موڑ لیا ہے اور جلد ہے کہ حکمرانوں نے جھوٹے چہرے عوام کے سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہ کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونا بڑا پ سیٹ ہے جلد ہی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کرانے چاہئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More