مینگورہ میں اسکولوں کی طالبات کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل ائیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 ستمبر 2019ء) مینگورہ میں اسکولوں کی طالبات کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر سڑکوں پر نکل ائیں، کالج کالونی سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت مخالف نعرے بھی لگائے، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سیدو شریف اور دیگر سکولوں کی طالبات نے کشمیریوں کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نے کی ریلی کالج کالونی سے ہوتے ہوئے سیدو روڈ اور ضلعی کچہری تک پہنچی جہاں پر مختلف اسکولوں کی طالبات سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر یوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ ختم کیا جائے اور اقوام عالم اس سلسلے میں بھارت پر پابندیاں عائد کریں انہوں نے کہا کہ ہم نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور اُن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More