بلکانی تا لیلونی لاڑی روڈ کی تعمیر کا کام 14سال سے مسلسل تعطل کا شکا ر

شانگلہ (زما سوات ڈاٹ کام)شانگلہ میں 2005کے زلزلے کے بعد چالیس کروڑ سے زائد لاگت سے تعمیر ہونے والی بلکانی تا لیلونی لاڑی روڈ تعمیر نہ ہوسکی،روڈ کا کام مسلسل تعطیل کا شکار ہے 14سال گزرنے کے باوجوآج تک تعمیر اتی کام مکمل نہ ہوسکا، یونین کونسل پیرخانہ کے 62ہزار آبادی کا دارومدار اس روڈ پر ہے بزرگ شہری، خواتین، بچوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بلکانی تالیلونی 24کلومیٹر روڈ مکمل طورپر کھنڈرات کے شکل اختیار کر گئے ہیں، جو کسی بھی وقت حادثاتی صورت کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے، سڑک کے تعمیر کے حوالے سے پیر خانہ کے مکینوں نے کئی بار احتجاج بھی کیا ہے، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئے، مذکورہ روڈ کے تعمیر سے لاڑی اور لیلونی کے سنگم میں واقع سیاحتی مقامات، دیشتی لیلی، بہادر سر اور یخ کنڈو تک رسائی بھی ممکن ہوسکے گی، روڈ کے تعمیر سے بلکانی تا الپورئی کا فاصلہ کم ہوجائے گا، اور علاقے کے مکینوں کے مسائل میں بھی کمی آسکے گی، سڑک کے تعمیر سے تعلیم اور صحت کے مراکز بھی فعال ہوجائنگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More