حاجی بابا کی عوام کا واسا کے خلاف احتجاج

سوات  (زما سوات ڈاٹ کام) حاجی بابا کی عوام نے کوکارئی اڈہ کے سامنے واسا کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ جسمیں خورشید حاجی، کشور علی، محمد اسماعیل، محمد عمران، اقبال، علی حیدر، اکرم اور دیگر نے اپنی رائے کا اظہارکیااور کہا کہ جب سے واسا کو پانی کی فراہمی کے فرائض سونپے گئے ہیں، تب سے پانی کی تقسیم کا برا حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چراغ تلے اندھیرا ہے، حاجی بابا ٹیوب ویل سے بارامہ، شریف آباد، گنبدمیرہ، بنگلہ دیش اور لنڈیکس تک کے دور دور کے علاقوں کوپانی دیا جا رہا ہے مگر ان کا اپنا علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اہلِ محلہ کے مطابق محلہ کی طرف جانے والی لائن خراب ہے، جسے ٹھیک کرنے کے لیے شکایت بھی درج کی جاچکی ہے، مگر پچھلے ایک ہفتہ سے کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ دوسری طرف محلہ والوں نے الزام لگایا کہ واسا کے ایک اہلکار نے انہیں سات ہزار روپے جمع کرنے کا کہا ہے جس کے بعد پانی کا سلسلہ بحال ہوجائے گا۔ اہلِ محلہ نے اس موقع پر کہا کہ اس بار علامتی مظاہرہ کیا جارہا ہے جب کہ اگلی بار روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More