اقلیتی برادری کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے، ڈی سی ثاقب رضا اسلم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم نے کہا ہے کہ سوات میں اقلیتی برادری کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقلیتی برادری کے لئے گرد وارہ میں کھلی کچہری کے موقع پر کیا گیا، جس میں ڈی سی سوات ثاقت رضا اسلم، اے سی بابوزئی عامر علی شاہ اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی، کھلی کچہری میں اقلیت برادری کے چیئرمین بالکرام نیضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈی سی سوات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اقلیت برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی، جس پر ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ آپ بھی پاکستانی ہے، اور ہمارے اس معاشرے میں رہ رہے ہیں اپ لوگو ں کی جو بھی مسائل ہے ان کے خاتمے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں گے، انہو ں نے ہمارے دفتر کے دروازے ہر کسی کے لئے ہر وقت کھلے ہیں جو بھی مسئلہ ہوبلا ججک اکر ان سے ہمیں اگاہ کرسکتے ہیں اور اسکے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ فوری قدامات اٹھا ئیگی۔انہوں نے کہا کہ اپ لوگ محب وطن پاکستانی ہے اور اپ لوگوں نے ہر وقت پاکستان کی خاطر ہر قسم کی قربانی دی ہے اسلئے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اپ کے مسائل حل کر رہی ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More