یونیورسٹی آف سوات نے بی اے/ بی ایس سی کے سالانہ امتحان 9 201ء کے نتائج کا اعلان کردیا

سوات(زماسوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات نے بی اے/ بی ایس سی سالانہ امتحان 9 201ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ امتحان میں کل 12997امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 3904 امیدوار کامیاب قرار پائے، نتیجہ 30  فیصد رہا۔ بی اے اور بی ایس سی پارٹ ون میں کل6526 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 1870 کامیاب قرار پائے۔ نتیجہ29فیصد رہا۔ بی اے اور بی ایس سی پارٹ ٹو میں کل  6471 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے2034 کامیاب قرار پائے، نتیجہ31 فیصد رہا۔ بی ایس سی پارٹ ٹو میں گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج سیدو شریف کی ثنا گل دخترسید رحمان رول نمبر 172046 نے 483 نمبر لے کر پہلی، مینہ ابراہیم دختر ابراہیم یوسف رول نمبر 172032 نے 480 نمبر لے کر دوسری اور سنبل دختر محمد رحمان رول نمبر 172031نے  449 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے پارٹ ٹو میں ضلع سوات کے ضیاء اللہ ولد شام باچا رول نمبر  186032نے 426 نمبر لے کر پہلی، ثناء اللہ ولد نور محمد رول نمبر 186021نے 424 نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج سیدو شریف کی دردانہ شاہ ولد شاہ روز خان رول نمبر 174022 نے408 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More