ڈسٹرکٹ اینٹی نارکاٹکس کمیٹی کا سہ ماہی اجلاس

آج ڈسٹرکٹ اینٹی نارکاٹکس کمیٹی کا سہ ماہی اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم منعقد ہوا جسمیں ضلع سوات کے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان سمیت منشیات کے خلاف کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کے عہدہ داروں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر میں منشیات کے سرگرمیوں اور اس کے روک تھام پر تفصیلی غور و حوض کیاگیا۔ محکمہ پولیس کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ تمام نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت کی روک تھام پر زور دیا جائے، اور ایسے تمام ڈرگ مافیا جو معاشرے کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں،ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ڈی ایس پی سٹی کو خصوصی ہدایت کی گئی کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر کے زیر نگرانی تمام تھانیداروں کے لیے ایک آگاہی ورکشاپ منعقد کیا جائے، جسمیں انکو سکھایا جائے کہ وہ ڈرگ مافیا کے خلاف عدالتی مقدمات کی پیروی کیسے کریںگے۔

ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرز کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ ہائی و ہائر سکولوں میں صبح اسمبلی سیشن کے دوران نشہ کے مضمرات اور نقصانات کے بارے میں آگاہی یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ لوکل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر بھی نشہ کے مضمرات اور نقصانات کی تشہیر کی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر سوات پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جو ضلع سوات میں موجود سرکاری ادارہ برائے بحالی منشیات افراد زیرِ نگرانی محکمہ سوشل ویلفیئر کا دورہ کرینگے، جہاں وہ مذکورہ ادار ہ میں موجود سہولیات کا جائزہ لیں گے، اور اس میں مذید بہتری و سہولیات شروع کرنے کی تجاویز دینگے۔ مذکورہ کمیٹی کے ممبران ضلع میں دوسرے غیر سرکاری فلاحی اداروں کے دورے بھی کرینگے، جہاں سہولیات کی مد میں بہتری لانے کے لیے تجاویز دینگے۔ کمیٹی کے ممبران سیدو شریف ہسپتال کے وارڈ برائے منشیات عادی افراد کا معائنہ بھی کرکے مذید بہتری کے لیے تجاویز دینگے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسے سٹریٹ چلڈرن جو کہ علاج معالجہ سے قاصر ہیں، ان کے علاج کے لیے اقدامات بروقت اُٹھا ئے جائے۔اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈسٹرکٹ خطیب سے درخواست کریں کہ وہ ضلع کے بڑے بڑے گاوں کے مسجد خطیبوں اور علماء کرام کودرخواست کریں کہ جمعہ کے دن نشہ کے دنیاوی و اخروی مضمرات اور نقصانات کے بارے میں اسلامی نکات کی روشنی میں آگاہی دیں تاکہ نوجوان نسل نشہ جیسے روگ سے چھٹکارا حاصل کریں

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More