آئس نامی منشیات کے خلاف خصوصی کارروائی کی جائے، آر پی او محمد اعجاز خان

سوات (زماسوات ڈاٹ کام) آئس نشہ کے خلاف خصوصی کارروائی کی جائے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(آر پی او) ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل امن ہے۔ پولیس امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اپنے دفتر میں شانگلہ، سوات، بونیر، دیر لوئر، دیر اپر اور چترال کے ضلعی پولیس سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ تمام اضلاع میں پولیس کی گشت میں اضافہ کریں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ باقی منشیات کے ساتھ آئس نامی نشہ کے خلاف خصوصی کا رروائی کریں، تاکہ نئی نسل اس لعنت سے محفوظ رہ سکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More