کالام میں مٹلتان ہائڈرو پاؤر پراجیکٹ کے مالکانِ زمین کا معاوضہ سے کٹوتی کے خلاف مظاہرہ

سوات (زماسوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل بحرین کے سیاحتی مقام وادئی کالام میں مٹلتان گورکین مٹلتان ہائڈرو پاور پراجیکٹ کے زمین مالکان کے معاوضے سے 20 فیصد کٹوتی خلاف مالکان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔  اعلیٰ حکام سے انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔ تحصیلِ کالام کے علاقہ مٹلتان کے عمائدین نے گذشتہ روز معاوضے کی رقم میں بیس فیصد کٹوتی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت سابق ناظم انجینئر سعید نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ اراضی مالکان کے معاوضے میں بیس فیصد کٹوتی کی گئی ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم 20 فیصد تو دور کی بات ایک فیصد کٹوتی کو بھی تیار نہیں۔ اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More