سرکاری آفسران عوام کی خدمت کو اپنا بنیادی فریضہ تصور کرے۔ چیف سیکریٹری سلیم خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سلیم خان نےملاکنڈ ڈویژن کاالوداعی دورہ کیااس موقع پر سلیم خان نے کہا کہ صوبے میں سرکاری اداروں میں کرپشن اور سیاسی مداخلت پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ سرکاری افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنا لوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ تما م سرکاری آفسران عوام کی خدمت کو اپنا بنیادی فریضہ تصور کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ ڈویژ ن کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ریاض خان محسود کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے فشینگ ہٹ ، چکدرہ ، ضلع دیر لوئر پہنچنے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جی او سی ملاکنڈ ڈویژن ، آر پی او ملاکنڈ ریجن ، ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز / اسسٹنٹ کمشنر موجود تھے۔ لیویز فورس کے دستہ نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیف سیکریٹری، کمشنر ملاکنڈ ،جی او سی ملاکنڈ اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن نے فشینگ ہٹ میں پودے بھی لگائے۔ کمشنر نے مالاکنڈ ڈویژن آنے پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور ڈویژنل انتظامیہ ملاکنڈ کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More