آزادی مارچ کے حوالہ سے سوات میں رہبر کمیٹی کی اہم میٹنگ

سوات(زماسوات ڈاٹ کام)جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ رہبرکمیٹی کا اجلاس،مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین کی شرکت،آزادی مارچ کے حوالہ سے بات چیت،شرکاء نے مارچ میں ہرصورت شرکت کرنے کا عزم کرلیا،گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے ضلعی دفتر میں ڈسٹرکٹ رہبر کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے ترجمان محمد اعجازخان،عوامی نیشنل پارٹی کے خواجہ محمد خان،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر خالد محمود خالد،مسلم لیگ ن کے ارشاد خان،قومی وطن پارٹی کے شیر بہادرخان،پیپلز پارٹی کے اقبال حسین بالے،شوکت سلیم ایڈووکیٹ، انورخان،دوست محمد خان،شاہی خان،ڈاکٹر امجد علی اوردیگرنے کہاکہ جے یو آئی کی جانب سے طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس کے دوران تمام پارٹیوں سے دودو کارکن لے کر ان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جسے ڈسٹرکٹ رہبر کمیٹی کا نام دیا گیا ہے یہ کمیٹی تاجروں،ٹرانسپورٹروں،اساتذہ،ڈاکٹروں،عوام اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے رابطے کرکے انہیں آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دے گی،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام اورہر طبقے کے لوگوں کو مایوس کردیا ہے لہٰذ اس حکومت سے چھٹکارا وقت کا تقاضا ہے اور اس مقصدکے حصول کیلئے ہرپارٹی اور معاشرہ کے ہر فرد کو جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ میں شرکت کرنا چاہئے،انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ میں تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکن بھرپور اندازمیں شرکت کریں گے جبکہ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More