سوات، ضلع بھرمیں  انٹر ہائی و ہائیر سیکنڈری اسکولز سپورٹس گالا 22اکتوبر سے شروع ہوگا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات انٹر ہائی و ہائیر سیکنڈری اسکولز سپورٹس گالا 22اکتوبر سے ضلع بھر میں شروع ہوگا، سپورٹس گالا میں ضلع بھر سے 315ٹیمیں مختلف کھیلوں میں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہونگیں، کھیلوں کے مقابلوں  میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ سکولز سپورٹس گالا کے جنرل سیکرٹری پرنسپل جاوید خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری نگرانی میں گذشتہ سات، آٹھ سالوں سے سپورٹس گالا کا انعقاد ہورہا ہے، اس بار بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کریں گے، تمام تعلیمی اداروں کے بچے ہمارے بچے ہیں، ان کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال صوبائی سپورٹس ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر میں اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میرے ساتھ سکولوں کے پی ای ٹیز، ایس پی ای ٹیز اور آئی پی ای ٹیز سمیت تمام اداروں کے سربراہان بھر پور تعاون کررہے ہیں، جس پر میں مشکور ہوں، اس گالا میں 315سے زیادہ ٹیمیں مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں جس کے لئے انتظامات مکمل ہے، افتتاحی پرگرام 22اکتوبر کو ہاکی گراؤنڈ مکاباغ میں صبح 9بجے منعقد ہوگا، انہوں نے کہا کہ مقابلوں کے شیڈول کی تیاری میں اے ڈی او سپورٹس شفیع الرحمن صدر آئی پی ایز، نیک زادہ آئی پی ایز، سلیمان، شمشیر علی، موسیٰ خان، عنایت اللہ، عبدالستار، محمد رحیم خیال، غلام حسن، انوار الحسن رفیق نے بھر پور تعاون کیا جس پر میں انکا بے حد مشکور ہوں اور یہ توقع رکھتا ہوں کہ آئندہ کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کرکے سپورٹس گالا کو کامیابی کی طرف گامزن کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More