ضلعی انتظامیہ کا اینگروڈھیری میں کھلی کچہری کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے اینگرو ڈھیرئی تحصیل بابوزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان نے اینگرو ڈھیرئی میں کھلی کچہری منعقد کی۔جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر معززین علاقہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل علاقے کےتعلیم، صحت، پانی،گیس، بجلی،روڈ اور دریائے سوات کے متعلق تھے۔اے ڈ ی سی سوات نے اینگروڈھیرئی کے باشندوں کے مسائل بغور سنے، کچھ مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں تھے ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل کی فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کابنیادی مقصد سرکاری ملازمین کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا، عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان فاصلے مٹا کر عوامی مسائل کواُن کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More