چکدرہ میں وکیل کا قتل: قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ملاکنڈ ڈویژن کے وکلاء کا احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) 10 اکتوبر کو چکدرہ بار کے نوجوان وکیل سعید خان ایڈووکیٹ کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر کے پی کے بار کونسل کی اپیل پر وکلا نے ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل ہڑتال کی۔ہائی کورٹ مینگورہ بنچ، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر، چترال اور باجوڑ میں تمام وکلا نے مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ وکلا نے سعید خان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More