آزادی مارچ میں ملک کی بربادی ہے، عزیزاللہ گران

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیز اللہ گران نے کہاہے کہ آزادی مارچ کے نام پر منتخب حکومت کیخلاف سازش کی جارہی ہے آزادی مارچ میں ملک کی بربادی کاراز پوشیدہ ہے، عوام باشعور ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں ان قوتوں کاساتھ نہیں دیں گے، عوام عمران خان کے وژن کیساتھ کھڑے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ واقع گوگدرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجوآزادی مارچ کے حوالے سے ایم پی اے عزیز اللہ گران نے طلب کیاہے گرینڈ جرگہ کاایک نکاتی ایجنڈا آزادی مارچ تھا، جس پر حاضرین نے کھل کر اظہارخیال کیااورکہاکہ جس طرح عزیز اللہ گران خان نے آزادی مارچ کے نقصانات سے لوگوں اورعلماء کوآگاہ کرنے جوسلسلہ شروع کیا ہے دیگر عوامی نمائندوں کو بھی ان کاتقلید کرنا چاہئے۔ گران خان نے مزیدکہاکہ وقت کاتقاضا ہے کہ عوام حکومت کے خلاف بعض قوتوں کی طرف سے سازشیں ناکام بناکرموجودہ حکومت کو اپنی پانچ سال پورے کرنے کاپورا پورا موقع دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کو ملکی ترقی اورخوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے اسلئے وہ حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو عوامی مسائل اور مسئلہ کشمیر سے کوئی سروکارنہیں، بلکہ حکومت سے باہر رہنے کی وجہ سے وہ موجودہ حکومت کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کاایجنڈا ملک وقوم کی مفاد میں نہیں ہے اپوزیشن نے جوراستہ اختیارکیاہے وہ انتہائی خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں ملکی تباہی کا ایجنڈا پوشیدہ ہے اور عمران خان اوران کے ساتھی کسی کو ملک کی تباہی کی اجازت نہیں دے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More