گرین ویلی ملم جبہ میں ایڈونچر پارک کا افتتاح کر دیاگیا

Adventure Park Inaugurated in the Lush Green Beautiful Valley of Malam Jabba Swat

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی حسین وادی گرین ویلی ملم جبہ میں اپنی نوعیت کے پہلے  ایڈونچر پارک کا افتتاح کر دیاگیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے ایڈ ونچر پارک کا افتتاح کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو سوات میں ہرقسم کی سہولیات دینے کا بھی اعلان کردیا۔ایڈونچر پارک میں بچوں اور سیاحوں کے لئے کشتی رانی اور گالف سمیت متعدد تفریحی سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس میں کروکیوٹ، منی گالف، جمپنگ کیسٹل، ٹریمپولن، رینگ پاٹ گیم، سمیش دی میگ، ارچیری، سمر ٹیوبنگ، بوٹینگ، بار تھروینگ ان ٹارگیٹ، آئس ہاکی، کرولینگ اور گالف نائن ہول 600 میٹرکی گیمز شامل ہیں۔ اس موقع پر موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں خیبرپختونخوا کے مشہور گلوکاروں بختیار خٹک، ہمایون خان، لیلیٰ خان، سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More