سوات،تاجربرادری نے شٹرڈاؤن ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)حکومتی نمائندے اور تاجر برادری میں مذاکرات کامیاب، سوات میں 29 اور 30 نومبر کو شٹر ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان، ایم پی اے فضل حکیم نے صدر عبدالرحیم کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی، عبدالرحیم نے ٹی ایم اے ٹیکس اور تاجر وں کے دیگر مسائل سے آگاہ کیا چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے وزیراعلیٰ کی طرف سے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ملاکنڈ ڈویژن میں کسی قسم کا ٹیکس لاگو کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق، تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ایم پی اے فضل حکیم اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے ملاکنڈ ڈویژن میں 29 اور 30 اکتوبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کر دیا ایم پی اے فضل حکیم نے وزیراعلیٰ محمود خان کے نمائندے کی حیثیت سے تاجروں کے صدر عبدالرحیم سے ملاقات کرکے ان کو وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا اور واضح کیا کہ سوات سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ محمود خان علاقے کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ سوات کے عوام مسائل میں ہوں اس موقع پر صدر عبدالرحیم نے کہا کہ 29 اور 30 اکتوبر کو ملک بھر میں تاجروں نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے جو ٹیکس کے خلاف ہڑتال ہے چونکہ ملاکنڈ ڈویژن 2023 تک ٹیکس سے مستثنیٰ ہے لہذا ملاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری کا اس ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ میرا ایک سیاسی جماعت سے تعلق ہے لیکن میں تاجروں کو سیاست کیلئے استعمال کرنے کے حق میں نہیں ہوں انہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ طور پر تاجروں اور علاقے کے لئے دن رات ایک کرکے کام کریں گے اس موقع پر فضل حکیم خان نے عبدالرحیم کو یقین دہانی کرائی کہ وہ تاجروں کے نمائندہ وفد کو جلد وزیراعلیٰ سے ملاقات کروائیں گے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں تاجروں کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تاجربرادری اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More