سوات،اپوزیشن جماعتوں نے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں اپوزیشن جماعتوں کی کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ، یوم سیاہ منایا گیا، نشاط چوک مینگورہ میں اپوزیشن جماعتوں کا 31 اکتوبر کو آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان، سوات سے ہزاروں افراد کے قافلے آزادی مارچ میں شریک ہوں گے، حکمرانوں پر شدید تنقید، حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی، تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی کال پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا نشاط چوک مینگورہ میں اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں پارٹی کارکنوں اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مظاہرے میں شریک افراد نے بھاری جارحیت اور مودی کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی مظاہرے سے اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قاری مولانا حجت اللہ، پی پی پی صدر عرفان چٹان، شمشیر علی خان، قومی وطن پارٹی کے فضل رحمان نونو، پاکستان مسلم لیگ ن کے قیموس خان، سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ، جے یو آئی کے قاری محمود، ڈاکٹر امجد، سید اکبر خان، محمد شیر خان، قاری شمس الرحمن اور دیگر نے کہا کہ حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کیا ہے اور کشمیر پر حکمرانوں کی غلط پالیسی کے باعث آج بھی بھارت کو کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی جرات کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور ادھورا ایجنڈا ہے مقررین نے اعلان کیا کہ 31 اکتوبر کو اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہونگے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں اورآزادی مارچ حکمرانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More