ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال،ملاکنڈ ڈویژن میں بازار کھلے رہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ملک گیرشٹر ڈاؤن ہڑتال ٗ مالاکنڈ ڈویژن میں شٹرڈاؤن نہیں رہا، سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں کاروباری ادارے کھلے رہیں، ہڑتال نہیں ہوئی، ملاکنڈڈویژ ن کے تاجروں کی 29اور30اکتوبرکی ہڑتال سے لاتعلقی کااظہار، سوات میں تاجروں کے صدر عبدالرحیم اورحکومتی نمائندے فضل حکیم میں کامیاب مذاکرات کے بعد تاجروں نے ہڑتال نہ کرنے کااعلان کیاتھا تمام چھوڑٹے بڑے بازار اورکاروباری مراکز کھلے رہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان انجمن تاجران نے ملک بھرمیں 29 اور30اکتوبرکوہڑتال کی کال دے رکھی ہے جبکہ سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں شٹرڈاؤن نہیں ہوا، اس سے قبل سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اورصوبائی حکومت کے نمائندے ایم پی اے فضل حکیم کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد صدر عبدالرحیم نے ہڑتال نہ کرنے کااعلان کیا جس پر سوات سمیت پورے ڈویژن کے کونے کونے میں ہڑتال نہیں ہوئی، جبکہ آج بھی سوات سمیت پورے ڈویژن میں ہڑتال نہیں ہوگا۔ منگل کو مینگورہ شہراورسوات کے تمام چھوٹے بڑے بازار اورکاروباری مراکز بند نہیں ہوئیں اور کاروبار معمول کے مطابق رہا، ملاکنڈڈویژن اورسواات کے تاجروں کا مؤقف سامنے آیاہے، کہ ملک بھرمیں ٹیکس کے خلاف تاجربرادری ہڑتال پر ہے جبکہ سوات اورملاکنڈڈویژن میں کسی قسم کاٹیکس لاگونہیں ہے اور 2023 تک ملاکنڈڈویژن ہرقسم ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔ لہٰذا ٹیکس کے خلاف ہڑتال بلاجواز تھی، اسلئے سوات اور ملاکنڈڈویژن کے تاجربرادری ہڑتال کاحصہ نہیں بنیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More