خپل کور ماڈل سکول میں تیسری سائنس،آرٹس این کلچر نمائش کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)خپل کور ماڈل ا سکول اینڈ کالج بوائز کیمپس مکانباغ مینگورہ سوات میں تیسری سائنس،آرٹس اور کلچر نمائش کا انعقاد،گذشتہ روز خپل کور ماڈل اسکول اینڈ کالج بوائز کیمپس مکانباغ مینگورہ سوات میں دو روزہ سائنس،آرٹس اورکلچر نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح ایم۔این۔اے سلیم الرحمن صاحب نے کیا،یہ نمائش دو دن تک جاری رہے گاجس کا دوسرا دن قرب و جوار کے دوسرے اسکولز کے طلبا کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔پہلے روز بھی بچّوں نے انتہائی ذوق وشوق کے ساتھ نمائش سے لطف اُٹھایا اورخوب ہلا گلا کیا،مہمان خصوصی سلیم الرحمن خپل کو ر کے ڈائریکٹر محمد علی مختلف سٹالزکا معائنہ کیا اور بچوں کی تخلیقی کام اور فنکشنل ماڈلز کو سراہا، انہوں کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے عملی طور پر کام کرکے بچّوں میں خو د ا عتمادی کو فروغ ملتاہے جس سے طلبا میں مخفی تخلیقی صلاحیتوں کو نکہارا جاسکتا ہے،جو خپل کور ماڈل اسکول اینڈ کالج ایک بہترین انداز میں کررہا ہے،نمائش میں مختلف سٹال لگائے گئے ہیں جن میں، میتھس، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی،اسلامیات، اردو، انگریزی، روایتی کھانے، روایتی لباس، پاکستان سٹڈیز، روایتی کھیل،تاریخی و سیاحتی مقامات،سکاؤٹ کیمپ اور لذیزکھانوں کا فوڈ سٹریٹ شامل ہے،نمائش میں مقامی سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز، طلباء، والدین، صحافیوں اور مختلف طبقہ ء فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات نے خصوصی دلچسپی لی اور ادارے کے اس کاوش کو سراہا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More