کبل پولیس کی کارروائی، 1095گرام چرس اور 52لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

Kabal Police arrest the suspect and recovered drugs and wine

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی خصوصی احکامات پر معاشرے میں موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی اُ و کبل اکبرشنواری، ایس ایچ اُو تھانہ کبل فضل رحیم خان اور ان کی ٹیم نے بدوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سرفراز ولد دوا خان ساکن ہزارہ گل جبہ کبل کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1095گرام چرس، اور 52لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے برخلاف ملزم 9CCNSA، 3/4PHOتھانہ کبل میں مقدمہ درج کرلیا۔ علاقہ کے عوام نے پولیس کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کیساتھ منشیات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More