چترال میوزیم کے لئے پاک فوج کی جانب سے سولر سسٹم کی تنصیب مکمل

چترال (ویب ڈیسک ) کور کمانڈر 11 کورپس لیفٹننٹ جنرل شاھین مظہر کی ھدایت پر چترال میوزیم میں سولر سسٹم (گرین انرجی) کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا۔ کور کمانڈر 11 کورپس لیفٹننٹ جنرل شاھین مظہرکی ہدایت پر جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا ن چترال میوزیم کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق سولر سسٹم فراہم کردیا ہے اور مذکورہ سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی او سی ملاکنڈ ڈویژن  نے اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ملاکنڈ میں موجود پاک فوج کے ٹیکنیکل ٹیم کو چترال میوزیم کا سروے کرنے کی ھدایت کی، جس کے بعد سروے مکمل ہونے پر سولر سسٹم کی تنصیب میں مہارت رکھنے والی کمپنی E.D انرجی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں۔ کمپنی نے پاک آرمی کے ٹیکنیشنز کے ساتھ مل کر 07 نومبر 2019 کو اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔ 25 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے سے اب بلا تعطل چترال میوزیم کیلئے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ میوزیم میں موجود لائٹس سمیت اے سی انورٹرز اور بجلی سے چلنے والی دیگر اشیاء کیلئے 16 KW بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مجموعی طور پر 48 سولر پینلز لگائے گئے ہیں۔25 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کیلئے 13 لاکھ روپے کورپس جبکہ 12 لاکھ روپے چترال سکاؤٹس نے فراہم کیے ہیں۔ چترال کے عوام نے اس منصوبے کی تکمیل پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کی ترقی کیلئے پاک فوج کی جانب سے یہ ایک اھم اقدام ہے، میوزیم کیلئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے اب زیادہ سے زیادہ سیاح میوزیم دیکھنے آئیں گے اور چترال کی تاریخ کو بہتر طور دیکھ سکیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More