سوات،20 کلو آٹے کے تھیلے میں19 کلو آٹے کی فروخت جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دکانداروں کی چاندی ہو گئی، بیس کلوتھیلے کی بجائے انیس کلو آٹے کے تھیلے فروخت ہو رہے ہیں جبکہ غریب عوام لا علم اور انتظامیہ خاموش بنے بیٹھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کے بحران، قیمتوں میں اضافے اور انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ نرخوں کے اجراء کے بعد دکانداروں نے نئے ہتھکنڈے آزمانے شروع کردئے ہیں اور بیس کلو تھیلے کے بجائے اُنیس کلو کےتھیلے فروخت کئے جا رہے ہیں، ذرائع کےمطابق دکاندار بیس کلو آٹے کے نرخ پر اُنیس کلو کے تھیلے فروخت کر رہے ہیں جبکہ عوام اس سے لا علم ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More