سوات کے طلباء وطالبات کا ارندو سیکٹر چترال کا دورہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جی اوسی ملاکنڈڈویژن میجرجنرل محمداعجاز مرزا کی ہدایت پر سوات کے طلباء وطالبات کوارندوسیکٹر(چترال) کادورہ کرایاگیا، جہاں طلباء اورطالبات نے ان پھٹے بارود کی سرچ اورکلیئرنس کامشاہدہ کیا، اس موقع پر انہیں آپریشن میں شامل تمام طریقہ کار کی وضاحت کی گئی اوربارودی مواد کوکھوجنے والے آلات کاطریقہ کار بھی سمجھایاگیا۔ علاوہ ازیں طلباء وطالبات نے پاک افغان سرحد کادورہ کیااوردروش، اپردیراورتیمرگرہ میں بھی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا طلباء وطالبات کورائفل فائرنگ کی مشق بھی کرائی گئی اس کاوش کوشرکاء نے بہت سراہااورمختلف موضوعات پردلچسپ تبادلہ خیال کیاطلباء نے کہا کہ ہم جی اوسی ملاکنڈڈویژ ن میجرجنرل محمداعجاز مرزاکے انتہائی مشکورہیں کہ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کی کٹھن روٹین اورمادروطن کیلئے انتھک کوششوں کوقریب سے دیکھنے کاہمیں ایساموقع فراہم کیاجوزندگی میں کبھی کبھی ملتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کے جوان اگرایک طرف وطن عزیز کی سرحدوں کے تحفظ کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں تودوسری طرف عوام کی فلاح وبہبود بالخصوص نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے بھی کوشاں ہیں ہمیں اپنی فورسز پرفخراوربے پناہ محبت ہے اورہم ہر محاذ پر پاک آرمی کیساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کے بارے میں غلط فہمیوں کے ازالے اورمثبت تاثر کوقائم کرنے میں بھی یہ دورہ انتہائی مددگارثابت ہوگا۔ اس موقع پر وفد میں شامل طالبات نے بھی بے پناہ مسرت اورتشکرکااظہارکیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More