مین شاہراہ کی بندش، پشاور اوراسلام آباد جانے والوں کے لئے متبادل ٹریفک پلان کا اعلان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کا چکدرہ روڈ کی بندش کے بعد اسلام آباد،پشاور اور دیگر شہروں کیلئے جانے والوں کیلئے متبادل ٹریفک پلان کا اعلان،عوام زحمت سے بچنے کیلئے متبادلروٹس استعمال کریں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسیر سوات سید اشفاق انور نے چکدرہ میں جے یو ائی کی طرف سے روڈ کی بند ش کے بعد متبادل ٹریفک پلان کا اعلان کیا جس میں اسلام آباد،پشاور اور دیگر شہروں میں جانے والے عوام مینگورہ تا چکدرہ،بٹ خیلہ،مینگورہ تا پلئی تھانہ،سوات ایکسپریس وے،مینگورہ تا بریکوٹ،بونیر امبیلہ روڈ،مینگورہ تا بریکوٹ،طوطالئی،اور مینگورہ تا بونیر کنگر گلئی روڈ استعمال کریں انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت اور انکو زحمت سے بچانے کیلئے ان روٹس پر پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں جو عوام کو روڈز کی نشاندہی کرینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زحمت سے بچنے کیلئے ان روٹس کو استعمال کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More