تحریک انصاف نے یونین کونسلوں کی سطح پر ورکرز کنونشن کرانے کا اعلان کردیا

سوات کی سطح پر ہونے والی کنونشن سے پہلے یو سی کی سطح پر ورکرز کنونشن منعقد کئے جائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام حلقہ پی کے 4 کی سطح پر کامیاب کنونشن کے بعد اب کارکنوں کی طرف سے ایم پی اے عزیز اللہ گران پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ پہلے یونین کونسلوں کی سطح پر اور بعد میں ضلعی سطح پر گرینڈ ورکر کنونشن کے انعقاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام حلقہ پی کے 4 کی سطح پر کامیاب کنونشن کے بعد اب کارکنوں کی طرف سے ایم پی اے عزیز اللہ گران پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ پہلے یونین کونسلوں کی سطح پر اور بعد میں ضلعی سطح پر گرینڈ ورکر کنونشن کے انعقاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں جس کے بعد کارکنوں کے احساسات اور جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں اور تمام ذیلی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد نے ایک مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیاہے کہ سوات کی سطح پر ہونے والی کنونشن سے پہلے یو سی کی سطح پر ورکرز کنونشن منعقد کئے جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فضل ربی بھائی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا فضل ربی بھائی نے واضح کیا کہ کارکنوں کے احساسات اور جذبات کا پورا پورا خیال رکھا جائیگا اور کارکنوں کی خواہش کے مطابق یونین کونسلوں کی سطح پر ورکرز کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ کارکنوں کو عزت و احترام دینا جس طرح عمران خان کی اولین ترجیح ہے اس طرح عزیز اللہ گران نے بھی کارکنوں کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے موقف کی مکمل حمایت کی ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 4 میں کامیاب ورکرز کنونشن پارٹی کارکنوں کی طرف سے عزیز اللہ گران کو ایک ایسا تحفہ دینا تھاجو یاد رکھا جائیگا اور یو سی کی سطح پر ہونے کے بعد سوات کی سطح پر گرینڈ ورکرز کنونشن منعقد کیا جائیگا انشاء اللہ وہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنوں کو بھی شکست دے گی انہوں نے کہا کہ جلدیو سی کی سطح پر ورکرز کنونشن کیلئے شیڈول جاری کیا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More