میں شیخ رشید ہوں، شیخ حفیظ نہیں ہوں ، شیخ رشید

مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت 300 نہیں 220 روپے فی کلو ہے،میں نے خود کل ایک ہزارروپے کے خریدے ہیں۔میں اتفاق کرتا ہوں کہ مہنگائی ہے عمران خان روز مہنگائی کے سلسلے میں میٹنگ کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں شیخ حفیظ نہیں ہوں ، میں شیخ رشید ہوں، مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت 300نہیں 220روپے فی کلو ہے،میں نے خود کل ایک ہزارروپے کے خریدے ہیں۔میں اتفاق کرتا ہوں کہ مہنگائی ہے عمران خان روز مہنگائی کے سلسلے میں میٹنگ کرتے ہیں، میں نے عمران خان کو کہا کہ مہنگائی اور گڈگورننس پر دھیان دیا جائے

لاہور (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں شیخ حفیظ نہیں ہوں ، میں شیخ رشید ہوں، مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت 300نہیں 220روپے فی کلو ہے،میں نے خود کل ایک ہزارروپے کے خریدے ہیں۔میں اتفاق کرتا ہوں کہ مہنگائی ہے عمران خان روز مہنگائی کے سلسلے میں میٹنگ کرتے ہیں، میں نے عمران خان کو کہا کہ مہنگائی اور گڈگورننس پر دھیان دیا جائے۔
انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے عقلمندی کی کہ اس دھرنے کو ختم کردیا، کیونکہ دھرنے میں شرکاء کی تعداد کم ہورہی تھی، کوئی حادثہ یا واقعہ ہوسکتا تھا۔انہوں نے جو دھرنا دیا وہ قانونی طور پران کا حق تھااور سپریم کورٹ کا حکم کے
مطابق تھا۔اب جو کچھ کررہے ہیں وہ غیرقانونی ہے وہ قانون کی زد میں آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی وجہ سے کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے، میں کشمیریوں کے ساتھ رابطے میں ہوں ، کشمیریوں نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو کشمیریوں کے خلاف سازش قراردیا ہے ۔ کشمیریوں نے کہا جب ساری دنیا کشمیر کاز پر تھی تو ساری دنیا کا میڈیا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ چلا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو سپورٹرز کا بڑا ردعمل یہ ہے کہ ان کو ووٹ احتساب کے نام پر دیا ہے ، ووٹرکبھی نہیں چاہتے کہ چوروں ڈاکوؤں کو باہر جانے دیا جائے، اب جو فیصلہ ہوگا اس میں سب کی بہتری ہے، عدالت کے فیصلے بعد نوازشریف کو کوئی نہیں کہے گا کہ ڈیل کرکے جارہے ہیں اور حکومت کو بھی کوئی نہیں کہے گا کہ ڈھیل دی ہے یا ڈیل کی ہے۔
سارا فیصلہ عدالت کے انصاف پر چلا جائے گا۔اس صورتحال میں دونوں فریقین کے لیے اچھا راستہ نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شیخ حفیظ نہیں ہوں ، شیخ رشید ہوں، مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت 300نہیں 220روپے فی کلو ہے،میں نے خود کل ایک ہزارروپے کے خریدے ہیں۔میں اتفاق کرتا ہوں کہ مہنگائی ہے عمران خان روز مہنگائی کے سلسلے میں میٹنگ کرتے ہیں، میں نے عمران خان کو کہا کہ مہنگائی اور گڈگورننس پر دھیان دیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More