آزادی مارچ: نوشہرہ میں مقامی دوکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہوگیا

نوشہرہ میں جمعیت علماء اسلام ف کے آزادی مارچ پلان بی کے تحت حکیم آباد کے مقام پر شرکاء کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

نوشہرہ میں دھرنے کے مقام پر حکیم اباد میں دوکانات کو بند کرنے پر تاجر برادری سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ دھرنے کی وجہ سے ہمارے کاروبار تباہ ہوگئے۔

نوشہرہ (ویب ڈیسک ) نوشہرہ میں دھرنے کے مقام پر حکیم اباد میں دوکانات کو بند کرنے پر تاجر برادری سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ دھرنے کی وجہ سے ہمارے کاروبار تباہ ہوگئے۔
دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اسلام میں کہا لکھا ہے کہ غریبوں کا روزگار چھینا جائے جبکہ ان کو روزانہ کے بنیاد پر ہزاروں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کے رزق کے لئے دو روپے کمانے کے چکر میں نکل آتے ہیں، مارکیٹ پہنچ کر دھرنے کی شرکاء کی وجہ سے مارکیٹ نہیں کھول پاتے۔
مقامی لوگوں کے مطابق راستے بند ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بیمار افراد بھی مشکلات سے دو چار ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھرنے کی وجہ سے مقامی سرکاری اور نجی سکول بند پڑے ہیں، اگر ایک طرف ان کا کاروبار متاثر ہورہا ہے تو دوسری جانب بچوں کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More