پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے ٹماٹر کا اسٹال لگا لیا، منٹوں میں فروخت

سبزیوں بالخصوص ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر صوبائی حکومت اور شہری انتظامیہ تو حرکت میں نہ آسکی تاہم تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی میدان میں آگئے۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج منافع خوری کے خلاف میدان میں آگئے۔ ارسلان تاج نے اپنے حلقہ انتخاب پی ایس 102 گلشن اقبال میں سستے ٹماٹروں کی فراہمی کے لیے پارٹی کیمپ لگالیا، کیمپ میں ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں منڈی کے نرخ پر فروخت کی گئیں

کراچی(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج منافع خوری کے خلاف میدان میں آگئے۔ ارسلان تاج نے اپنے حلقہ انتخاب پی ایس 102 گلشن اقبال میں سستے ٹماٹروں کی فراہمی کے لیے پارٹی کیمپ لگالیا، کیمپ میں ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں منڈی کے نرخ پر فروخت کی گئیں اسٹال پر موجود سستی سبزیاں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں نصف گھنٹے میں 250 کلو ٹماٹر فروخت ہوگئے۔

رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے بتایا کہ دیگر اراکین اسمبلی بھی اپنے حلقوں میں خصوصی اسٹال لگانے پر غور کررہے ہیں، عام بازاروں سے 100 روپے کلو کم قیمت پر عوام کو ٹماٹر فراہم کیے گئے مہنگائی پر قابو پانا شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت کی ذمے داری ہے ہماری مہم کا مقصد صرف یہ ثابت کرنا ہے کہ نیت ٹھیک ہو تو عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More