مینگورہ اور کانجو میں محکمہ فوڈ کی کارروائی، متعدد دکاندار جرمانہ

صفائی کے ناقص انتظام پرمتعدد دکانداروں اورکباب فروشوں کے خلاف پرچے کاٹ دئیے گئے

کانجو اورمینگورہ میں محکمہ فوڈ کی کارروائی،صفائی کے ناقص انتظام پرمتعدد دکانداروں اورکباب فروشوں کے خلاف پرچے کاٹ دئیے گئے، بیکریوں سے خوراکی اشیاء کے نمونے حاصل کر لئے گئے۔ ڈی ایچ او سوات ڈاکٹراکرم شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینیٹری سپروائیزر ثناء اللہ،سیدرحمان اور گل رحیم سنیٹری پٹرول نے کانجو اورائیرپورٹ روڈ مینگورہ میں مختلف دکانوں پرچھاپے مارکر کارروائی کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کانجو اورمینگورہ میں محکمہ فوڈ کی کارروائی،صفائی کے ناقص انتظام پرمتعدد دکانداروں اورکباب فروشوں کے خلاف پرچے کاٹ دئیے گئے، بیکریوں سے خوراکی اشیاء کے نمونے حاصل کر لئے گئے۔ ڈی ایچ او سوات ڈاکٹراکرم شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینیٹری سپروائیزر ثناء اللہ،سیدرحمان اور گل رحیم سنیٹری پٹرول نے کانجو اورائیرپورٹ روڈ مینگورہ میں مختلف دکانوں پرچھاپے مارکر کارروائی کی۔

صفائی کاخیال نہ رکھنے والے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف دکانداروں ، کباب فروشوں، ہوٹل مالکان کے خلاف پرچے کاٹے گئے، جبکہ علاقے میں سویٹس اینڈ بیکرز سے بھی خوراکی نمونے حاصل کئے گئے، جولیبارٹری کوبھیج دی جائیگی اور 15 دنوں میں لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد متعلقہ بیکریوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More