کورکمانڈر پشاور کا دورہ مالم جبہ، مقبوضہ کشمیر کے دو سو طلباء سے ملاقات

میجک ماؤنٹین ایڈوینچر پارک کا افتتاع اور سیمسنز سکی سکول اورہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا

کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے مالم جبہ کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے میجک ماؤنٹین ایڈوینچر پارک کا افتتاع اور سیمسنز سکی سکول اورہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اس موقع پر جی او سی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا،ایم این اے ڈاکٹر حیدر خان،معززین و عمائدین علاقہ،سیمسنز کمپنی کے عہدے داران اور سول و ملٹری افسران موجود تھے۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے مالم جبہ کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے میجک ماؤنٹین ایڈوینچر پارک کا افتتاع اور سیمسنز سکی سکول اورہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اس موقع پر جی او سی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا،ایم این اے ڈاکٹر حیدر خان،معززین و عمائدین علاقہ،سیمسنز کمپنی کے عہدے داران اور سول و ملٹری افسران موجود تھے۔علاوہ ازین مقبوضہ کشمیر،سابق قبائلی علاقہ جات اور سوات کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر شریک تھی۔اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے مالم جبہ کی عوام کو بہت فائدہ ہو گا۔ سیاحت کو فروغ ملے گا اور مقامی افراد کو روزگار کے ساتھ ساتھ طبعی سہولتوں سے بھی استفادہ ہو گا۔انھوں نے کہا کہ سوات میں پائیدار امن کے قیام کے بعد سب سے بڑا چیلنج ماحو لیات کا تحفظ ہے ۔


جس سے سوات اور مالم جبہ کے عوام کا مستقبل وابستہ ہے۔ اس موقع پر کور کمانڈرکی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر،سابق قبائلی علاقہ جات اور سوات کے تقریبا 200 طلباء وطالبات بھی موجود تھے۔ کور کمانڈر طلباء میں گھل مل گئے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے طلباء نے کور کمانڈر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہمیں پاکستان سے دنیا کی کوئی بھی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔

طلباء نے بے پناء مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کورکمانڈر کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے طلباء کی تفریح کے لیے اتنے اچھے اقدامات کیے۔نوجوان طلباء کے اس گروپ نے واپسی پر سوات کے دیگر سیاحتی مقامات بشمول سوات میوزیم اور وائٹ پیلس کا دورہ بھی کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More