چکدرہ میں جے یو آئی کارکنان پر فائرنگ

چکدرہ میں جے یو آئی (ف) کے دھرنا شرکاءپر نامعلوم افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔دھرنے میں شریک ایک عینی شاہد کے مطابق ایک موٹر کار گاڑی روڈ پر رکھے ہوئے رکاوٹوں کو عبور کر کے آگے بڑھی اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کو کچلنے کی کوشش کی تاہم کارکنان نے ادھر ادھر بھاگ کر اپنی جان بچائی

مالاکنڈ(نیوز ڈیسک)چکدرہ میں جے یو آئی (ف) کے دھرنا شرکاءپر نامعلوم افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔دھرنے میں شریک ایک عینی شاہد کے مطابق ایک موٹر کار گاڑی روڈ پر رکھے ہوئے رکاوٹوں کو عبور کر کے آگے بڑھی اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کو کچلنے کی کوشش کی تاہم کارکنان نے ادھر ادھر بھاگ کر اپنی جان بچائی، اس کے بعد موٹر کار کچھ آگے جاکر رک گئی اور گاڑی میں سے کلاشنکوف سے کارکنان پر براہ راست فائرنگ کی گئی، کارکنان جو کہ صورتحال کا پہلے سے ادراک کر چکے تھے، فائرنگ سے بھی بچ گئے جس پر موٹر کار سوات موقع سے بھاگ نکلے۔واقع کے بعد جے یو آئی کارکنان مشتعل ہوگئے۔جے یو ائی سوات کے ضلعی امیر قاری فتحت اللہ کے مطابق فائرنگ کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا یے اور صورتحال پر غور کرنے اور مرکزی قیادت سے رابطہ کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More