صوبائی زکواۃ وعشر کونسل کا پہلا تعارفی اجلاس منعقد

اجلاس چئیرمین انجینئر عمر فاروق کے زیر صدارت منعقد ہوا

صوبائی زکواۃ وعشر کونسل کا پہلا تعارفی اجلاس زیر صدات کونسل چیئرمین انجینئر عمر فاروق منعقد ہوا،اجلاس میں صوبائی کونسل کے اراکین سمیت سیکرٹری سوشل ویلفیئر،ایڈیشنل سوشل ویلفیئر،ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ،ڈپٹی سیکرٹری فنانس نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ ہوا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) صوبائی زکواۃ وعشر کونسل کا پہلا تعارفی اجلاس زیر صدات کونسل چیئرمین انجینئر عمر فاروق منعقد ہوا،اجلاس میں صوبائی کونسل کے اراکین سمیت سیکرٹری سوشل ویلفیئر،ایڈیشنل سوشل ویلفیئر،ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ،ڈپٹی سیکرٹری فنانس نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ماہانہ دو اجلاس منعقد ہونگے۔گزارہ الاؤنس کوصوبہ تک پھیلائے جائیگا،

اجلاس میں دیگر کئی اہم امور زیربحث ائے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر عمر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر سینئر قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر عمران خان کے وژن کے مطابق پورا اترنے کے کوشش کرونگا،صوبائی کونسل عشر و زکواۃ اس بات کو یقینی بنائیگی کہ پیسوں کی تقسیم میرٹ کے بنیاد پر ہو کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی،نئے اصلاحات لانے کیلئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائینگے صوبائی زکواۃ و عشر کونسل کے ساتھ سوا چار ارب روپے کا فنڈز موجود ہے جس کو سات ماہ میں خرچ کیا جاءئگاانہوں نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ حق کو حقدار تک پہنچانے کیلئے کوششیں کریں اس سلسلے میں خیبر پختونخوا سے بیواؤں،یتمیوں اور دیگر نادار لوگوں کا ریکارڈ جمع کرایا جا رہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More