خیبرپختونخوا حکومت نے بیت الخلا تلاش ایپ کا افتتاح کردیا

خیبرپختونخوا حکومت نے عالمی یوم بیت الخلا کے موقع پر پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران خان بنگش نے بتایا کہ پاکستان میں 79 ملین سے زیادہ لوگ ٹوائلٹ کی سہولت سے دور ہیں اور اس اسمارٹ فون ایپ سے اپنے قریب ترین سرکاری بیت الخلا کو تلاش کیا جاسکتا ہے جس سے عوام اور بالخصوص سیاح مستفید ہوں گے

پشاور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران خان بنگش نے بتایا کہ پاکستان میں 79 ملین سے زیادہ لوگ ٹوائلٹ کی سہولت سے دور ہیں اور اس اسمارٹ فون ایپ سے اپنے قریب ترین سرکاری بیت الخلا کو تلاش کیا جاسکتا ہے جس سے عوام اور بالخصوص سیاح مستفید ہوں گے، اس ایپ کے ذریعے عوامی شکایات کو بھی سنا جائے گا۔

کامران خان بنگش نے کہا کہ صحت و صفائی کے حوالے سے ٹیکنالوجی کو قابل عمل اور عوام کو با اختیار بنا رہے ہیں، صوبے کے تمام محکمہ جات کو ڈجیٹلائز کر رہے ہیں اور شہریوں کو ایک چھت تلے خدمات تک رسائی دینے کے ہدف کے قریب ہیں، بہت جلد خیبرپختونخوا سروسز لوکیٹر ایپ بھی بنائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More