تمام قبائلی اضلاع میں میلوں اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ عاطف خان

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے ثقافت و سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے وہاں پر ثقافتی میلوں سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

محکمہ ثقافت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عاطف خان نے محکمہ ثقافت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ قبائلی اضلاع میں مقامی ثقافت پر مشتمل میلوں اور دیگر سرگرمیوں کے لئے جلد ازجلد تیاریاں مکمل کریں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کلچر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

پشاور(ویب ڈیسک ) محکمہ ثقافت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عاطف خان نے محکمہ ثقافت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ قبائلی اضلاع میں مقامی ثقافت پر مشتمل میلوں اور دیگر سرگرمیوں کے لئے جلد ازجلد تیاریاں مکمل کریں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کلچر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر کلچر نے سینئر وزیر کو ثقافتی سرگرمیوں کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی، سینئر وزیر نے جاری تمام منصوبوں پر کام تیز کرنے اور ثقافتی فروغ کے لئے نئے منصوبے سامنے لانے کی ہدایت کی۔
عاطف خان نے کہا کہ قبائلی اضلاع گزشتہ کئی دہائیوں سے محرومیوں کے شکار رہ چکے ہیں اس لئے اب وہاں پر تواتر کیساتھ ثقافتی اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، قبائلی اضلاع کی ثقافت انتہائی پرکشش ہے جسے ترقی دے کر دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ قبائلی عوام دہشت گرد نہیں بلکہ امن پسند ہیں۔
سینئر وزیر نے کہا کہ پشاور میں بہت جلد پڑوسی ممالک کی ثقافت پر مشتمل ایک گرینڈ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More