باجوڑ میں خواتین کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

باجوڑ میں پہلی بار سکاؤٹس کے زیر انتظام خواتین کیلئے علیحدہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

آئی جی ایف سی، فرنٹیئر کور کی خصوصی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر نارتھ کے زیرنگرانی باجوڑ سکاوٹس173ونگ نے ضلع باجوڑ پاک افغان بارڈر پر واقع تحصیل لوئی ماموند کے دور افتادہ علاقہ لغڑئی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

باجوڑ(ویب ڈیسک )آئی جی ایف سی، فرنٹیئر کور کی خصوصی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر نارتھ کے زیرنگرانی باجوڑ سکاوٹس173ونگ نے ضلع باجوڑ پاک افغان بارڈر پر واقع تحصیل لوئی ماموند کے دور افتادہ علاقہ لغڑئی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق یہ فری میڈیکل کیمپ صرف خواتین مریضوں کیلئے مخصوص تھا جبکہ اس موقع پر بچوں کا بھی معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئی۔ فری میڈیکل میں 1433مریضوں جن میں 675خواتین اور758بچے شامل تھے کا مفت معائنہ کیاگیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئی۔

فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ (لیڈی ڈاکٹر) ،2ایل ایچ وی ،3فیمیل نرس،1ای پی آئی ٹیکنیش سمیت کئی ماہر خواتین ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری ، ویکسینیشن سمیت ایکسرے کی سہولیات بھی فراہم کی گئی، کیمپ کے دوران20خواتین اور96بچوں کو ویکسین بھی دیے گئے جبکہ مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ بھی مفت کروائے گئے جن میں ملیریا کے 92اور بی ایس آر کے51 ٹیسٹ کروائے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More