ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ﷺ میں ہے،مشتاق احمد خان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبل سوات میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ رسول اللہ ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی فلاح ہے۔ رسول اللہ ﷺتمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے، مسلمان اسوہ رسول ؐ پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں اور یہ کام عشق مصطفی ﷺ کے بغیر ناممکن ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ رسول اللہ ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی فلاح ہے۔ رسول اللہ ﷺتمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے، مسلمان اسوہ رسول ؐ پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں اور یہ کام عشق مصطفی ﷺ کے بغیر ناممکن ہے۔ مسلمان صرف عشق مصطفی ﷺ کو اپنا کر ہی با وقار زندگی گزار سکتے ہیں اور جنت میں نبیؐ کی قربت حاصل کر سکتے ہیں۔اسلامی حکومت اللہ کے رسول ﷺ کی سنت ہے اور اس کا قیام فرض ہے۔ اسلامی حکومت کے بغیر نظام مصطفی ﷺ کا قیام ممکن نہیں، اسلام عمارت ہے، حکومت اور ریاست اس کے چوکیدار اور پاسبان ہیں،

جس عمارت کے نگہبان نہ ہوں وہ لوٹ لی جاتی ہے، آج اسلام کی صورت میں عمارت تو موجود ہے لیکن اسلامی حکومت کی صورت میں چوکیدار موجود نہیں۔ امت مسلمہ دشمن کے لئے دستر خوان بن چکا ہے جس پر بھوکے بھیڑیوں کی طرح دشمن ٹوٹے پڑتے ہیں۔ عشق مصطفیﷺ کا تقاضا نظام مصطفی ﷺ کا قیام ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان میں نظام مصطفےٰؐ کے لئے سرگرم عمل ہے اور اس مقصد کے لئے عوام کو بیدار اور منظم کر رہی ہے کہ پاکستان سے انجمن غلامان امریکہ کو اقتدار اور حکمرانی سے رخصت کر کے نیک اور صالح، دیانت دار، باصلاحیت قائدین کو حکمران بنائیں جو قوم اور ملک کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔صادق اور امین ﷺ کی امت پر کرپٹ ترین مسلط ہیں، ان سے چھٹکارا پانا اور صالح قیادت لانا وقت کی ضرورت ہے، ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ﷺ میں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبل سوات میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہماری سیاست کا مرکز و محور خلافت راشدہ کا نظام ہے جو کہ قرآن کا نظام ہے، اس نظام میں انسان کے اوپر انسان کی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی حکومت ہوتی ہے۔ ہم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جس میں لوگوں کے تمام مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں، انہوں نے امت کو آپس کے تفرقوں اور نفرتوں سے منع کیا ہے، رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات میں امت کے اتحاد کا درس ملتا ہے، امت متحد ہوگی تو کوئی غیر مسلم مسلمانوں کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرتا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی نبی ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے اورامت کو مسلکی اختلافات سے نکال کر رسول اللہ ﷺ کی جسد واحد بنانے کی ضرورت ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More