نواز شریف جہاز دیکھ کر ٹھیک ہوئے یا لندن کی ہوا لگتے،عمران خان

جب نواز شریف کو جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے دیکھا تو پھر ڈاکٹرز کی رپورٹ یاد آ گئی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کے طبی بنیادوں پر بیرون ملک جانے اور شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عمران خان نے جمعے کو میانوالی میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر کہا کہ ’جب نواز شریف کو جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے دیکھا تو پھر ڈاکٹرز کی رپورٹ یاد آ گئی

میانوالی (ویب ڈیسک )پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کے طبی بنیادوں پر بیرون ملک جانے اور شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عمران خان نے جمعے کو میانوالی میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر کہا کہ ’جب نواز شریف کو جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے دیکھا تو پھر ڈاکٹرز کی رپورٹ یاد آ گئی۔‘
انھوں نے کہا کہ ’رپورٹ میں تو کہا گیا تھا کہ مریض کو دل کا بھی مسئلہ ہے، گردے بھی خراب ہیں، شوگر بھی بڑھی ہوئی ہے، پلیٹ لیٹس بھی کم ہیں۔ مریض کو باہر جانے کی اجازت نہ دی تو وہ کسی بھی وقت مر سکتے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں سوچ رہا ہوں جہاز دیکھ کر مریض ٹھیک ہوا یا لندن کی ہوا لگتے ہی مریض ٹھیک ہو گیا، ابھی تک پتہ نہیں لیکن اس کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔‘
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں بار بار رپورٹ دیکھ رہا تھا کہ ہارٹ ٹھیک نہیں، شوگر ٹھیک نہیں اور پلیٹ لیٹس بھی کم ہیں لیکن سیڑھیاں چڑھتے دیکھا تو کہا کہ اللہ تیری شان ہے۔‘
اس قبل گذشتہ روز عمران خان کی ایک صحافی سے ملاقات کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ان سے کہا ہے کہ وہ بطور وزیراعظم ’اس طرح کی گفتگو‘ سے گریز کریں گے۔
لیکن آج ایک بار پھر انھوں نے اپوزیشن اور خاص طور پر نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے دوبارہ اس طرح کی گفتگو کی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More