تنازعات کو ڈی آر سی احسن طریقے سے حل کررہی ہے،اکبر حیات

ڈی ایس پی اکبر حیات اور ایس ایچ او فضل رحیم خان نے ڈی آر سی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا

لاقائی مسائل اور لوگوں کے مابین موجود تنازعات کو ڈی آر سی احسن طریقے سے حل کرنے میں اہم کرداراداکررہی، لوگوں کے درمیان صلح کرنا بھی عبادت ہے،ڈی آر سی کمیٹی ممبران کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم کی مدد کریں،ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی اکبر حیات اور ایس ایچ او فضل رحیم خان نے ڈی آر سی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا تعاؤن ممبران کے ساتھ جاری رہے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)علاقائی مسائل اور لوگوں کے مابین موجود تنازعات کو ڈی آر سی احسن طریقے سے حل کرنے میں اہم کرداراداکررہی، لوگوں کے درمیان صلح کرنا بھی عبادت ہے،ڈی آر سی کمیٹی ممبران کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم کی مدد کریں،ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی اکبر حیات اور ایس ایچ او فضل رحیم خان نے ڈی آر سی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا تعاؤن ممبران کے ساتھ جاری رہے گا۔

،اجلاس مینں ڈی آر سی کمیٹی ممبران نے تھانہ سیدوشریف میں ڈی آرسی دفتر قائم کرنے پر ایس ایچ او فضل رحیم خان کو خراج تحسین پیش کیا، اجلاس سے ممبرا ن ارشاد علی،صحافی پرویز عالم پاپا، بخت زادہ،سرفراز خان،عطاء اللہ،سابق نائب ناظم ضیاء الحق تاجک،سابق ناظم تاج محمد خان،سابق ناظم صدیق خان ودیگرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈی آر سی ممبران پولیس کے ساتھ مکمل تعاؤن کریں گے جبکہ علاقائی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں گے ممبران نے اس موقع پر ڈی پی او سوات سے مطالبہ کیا کہ ڈی آرسی دفتر کیلئے فرنیچر و دیگر سامان فراہم کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More