سیدو شریف ائیر پورٹ بہت جلد پروازوں کیلئے بحال کیا جائے گا،وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ گذشتہ روز اپنے آبائی علاقہ سوات مٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سیدو ائیر پورٹ کو بہت جلد پروازوں کیلئے بحال کیا جائیگا تاکہ سوات کی سیاحت کو مزید فروغ مل سکے، خیبر پختونخوا کے عوام کے مشکلات کا ازالہ اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے، مولانا اسلام کے نام پر سیاست کر رہے ہیں اسلام آباد دھرنا انکے ذاتی مقاصد کیلئے تھا،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درست سمت کی طرف گامزن کیا ہے اسلئے مخالفین کو وہ اچھے نہیں لگ رہے ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سیدو ائیر پورٹ کو بہت جلد پروازوں کیلئے بحال کیا جائیگا تاکہ سوات کی سیاحت کو مزید فروغ مل سکے، خیبر پختونخوا کے عوام کے مشکلات کا ازالہ اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے، مولانا اسلام کے نام پر سیاست کر رہے ہیں اسلام آباد دھرنا انکے ذاتی مقاصد کیلئے تھا،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درست سمت کی طرف گامزن کیا ہے اسلئے مخالفین کو وہ اچھے نہیں لگ رہے ہیں،

ملکی صورتحال روز بہ روز بہترہو رہا ہے، سوات کی تحصیل کبل میں وومن یونیورسٹی اور چلڈرن ہسپتال بنائیں گے،انشاء اللہ پانچ سالوں میں سوات کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے وہ گذشتہ روز اپنے آبائی علاقہ سوات مٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے عوامی مسائل بھی سنیں اور فوری طور پر حکام کو مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی وزیراعلیٰ محمود خان نے بعد ازاں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، سینئر صحافی غفور خان عادل، رشید اقبال اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ایجنڈے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ہمارا ایجنڈا عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہے جو مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی،

عمران خان کا کھلاڑی ہوں مشکل حالات سے ڈرنے والا نہیں ہوں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے، ایک دو سال میں ملکی حالات بہتر سمت چلے جائیں گے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار بھی گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور یہاں پر مختلف میگا پراجیکٹس کی منظوری دی جا چکی ہے جس میں کبل ہسپتال کی اپ گریڈیشن سمیت وومن یونیورسٹی، چلڈرن ہسپتال، انجینئرنگ یونیورسٹی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سیدو شریف کانجو ائیر پورٹ کو بہت جلد پروازوں کیلئے بحال کیا جائیگا جس کی بحالی پر کام جاری ہے ائیر پورٹ کی بحالی سے سوات میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More