سی پیک سے متعلق امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصو صی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سی پیک ہماری اقتصادی ترقی کا ضامن ہے اور ہم اس سے متعلق امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے۔ یہ عظیم راہداری پاکستان اور چین ہی نہیں بلکہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی۔ یہ منصوبہ ہماری اقتصادی ترقی کا ضامن ہے، اس منصوبے کے حوالے سے امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے۔ یہ عظیم راہداری پاکستان اور چین ہی نہیں بلکہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی۔ یہ منصوبہ ہماری اقتصادی ترقی کا ضامن ہے، اس منصوبے کے حوالے سے امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ چین ہمارا قریبی دوست ہے، آزمائش کی ہر گھڑی میں چین نے ہمیشہ ڈٹ کر ساتھ دیا۔ شہد سے میٹھی، ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری پاک چین دوستی دنیا میں ایک مثال بن چکی ہے۔ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کے قیام سے عوام کیلئے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔چین سے لیے گئے کمرشل قرض میں آنے والے ماہ و سال میں کمی نظر آئے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More