سب ڈویژن جنڈولہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، باپ اور بیٹا جاں بحق

خان گل کو تشویش ناک حالت میں ڈی آئی خان سی ایم ایچ ہسپتال روانہ کردیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے

ذرائع کے مطابق خان گل اور ان کا اکلوتا بیٹا وزیرشاہ جنوبی وزیرستان باونڈری کے ساتھ پہاڑ میں لکڑی کاٹنے کی غرض سے گئے تھے کہ اس دوران پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق خان گل کو تشویش ناک حالت میں ڈی آئی خان سی ایم ایچ ہسپتال روانہ کردیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے

وزیرستان (ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق خان گل اور ان کا اکلوتا بیٹا وزیرشاہ جنوبی وزیرستان باونڈری کے ساتھ پہاڑ میں لکڑی کاٹنے کی غرض سے گئے تھے کہ اس دوران پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق خان گل کو تشویش ناک حالت میں ڈی آئی خان سی ایم ایچ ہسپتال روانہ کردیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

دونوں کا تعلق نعمت خیل بیٹنی قبیلے سے ہے جو بدامنی کی وجہ سے سورغر سے منتقل ہوکر کڑی وام میں رہائش پذیر تھے۔
خیال رہے کہ قبائلی اضلاع میں اکثراوقات بارودی سرنگ کے دھماکے ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔
24 اگست 2019 کو بھی ضلع مومند میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تھا جس میں تین بچے زخمی ہوگئے تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More