سوات،مسیحی برادری کے مقبرے کے لئے سترلاکھ مختص کردئے گئے

سوات میں مسیحی برادری کی طرف سے قبرستان کی عدم موجودگی اور دیگر مسائل کے لئے احتجاج کرنے والوں کے پاس اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ خو د پہنچ گئے

سوات میں اقلیتی برادری کے مقبرے کے لئے حکومت نے سترلاکھ روپے مختص کردئے ہیں۔ سوات میں مسیحی برادری کی طرف سے قبرستان کی عدم موجودگی اور دیگر مسائل کے لئے احتجاج کرنے والوں کے پاس اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ خو د پہنچ گئے انہوں نے مسیحی ارکان کے وفد کے ساتھ مزاکرات کئے اور ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی،

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں اقلیتی برادری کے مقبرے کے لئے حکومت نے سترلاکھ روپے مختص کردئے ہیں۔ سوات میں مسیحی برادری کی طرف سے قبرستان کی عدم موجودگی اور دیگر مسائل کے لئے احتجاج کرنے والوں کے پاس اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ خو د پہنچ گئے انہوں نے مسیحی ارکان کے وفد کے ساتھ مزاکرات کئے اور ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی،

بعدمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام اقلیتوں کے مذہبی عمارات اور قبرستانوں کے لئے بارہ کروڑ سے زائد رقم مختص کردی ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعلی محمودخان کی خصوصی ہدایات پر سوات کی مسیحی برادری کی قبرستان کے لئے سترلاکھ روپے دئے گئے ہیں جس پر چھ کنال زمین خریدنے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کئے جاچکے ہیں باہمی مشاورت سے زمین کا انتخاب کیاجائیگا اور بہت جلد مسیحوں کے لئے قبرستان بنانے کا عمل پورا کردیاجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ اقلیتی براداری کے لئے پی ٹی آئی حکومت نے پہلی مرتبہ اتنی خطیر رقم مختص کردی ہیں اس سے قبل بھی اس صوبے میں اے این پی، ایم ایم اے، پی پی پی اور مسلم لیگ کی حکومتیں آئے تھے مگر انہوں نے اقلیتی برادری کے لئے کچھ بھی نہیں کیاہے انہوں نے مزید کہاکہ اقلیتوں کے لئے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ صفر اعشاریہ پانچ سے بڑھاکر تین فیصد کردیگاہے اور اس کو مزید پانچ فیصد تک بڑھایاجائیگا۔ اس وقت اقلیتی برادری کے کئی لوگ مختلف اہم سرکاری عہدیوں پر تعینات ہے جن میں ڈاکٹر، وکیل، اساتذہ شامل ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت تمام طبقوں کے لئے یکساں مراعات اور سہولیات دے رہی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More