آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جعلی بنک اکاؤنٹس، میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس پر سماعت کی۔ آصف علی زرداری کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا جبکہ فریال تالپور کو اڈیالہ جیل سے پیش کیا گیا۔
نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا، جس کے 65 والیم ہیں اور ابھی اسکروٹنی کے مرحلے میں ہے، ملزمان کی تعدا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جعلی بنک اکاؤنٹس، میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس پر سماعت کی۔ آصف علی زرداری کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا جبکہ فریال تالپور کو اڈیالہ جیل سے پیش کیا گیا۔

نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا، جس کے 65 والیم ہیں اور ابھی اسکروٹنی کے مرحلے میں ہے، ملزمان کی تعداد وہی ہے، مزید شواہد شامل کئے گئے ہیں۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو ضمنی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More