کیریکٹر بلڈ نگ سوسائٹی کی جانب سے سالانہ گرینڈ پروگرام

مقابلے میں حصہ لینے والے اور بہتر پروگرام پیش کرنے پر طلبہ میں اعزازی سند تقسیم کئے گئے۔

بدعنوانی کے خاتمے میں کردار کے حوالے سے کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی نے ایف ایس سی سیکنڈ شفٹ طلبہ کے لئے سالانہ گرینڈ پروگرام کا انعقاد کیا،جس میں مہمان خصوصی جہانزیب کالج کے پرنسپل پروفیسر سید ممتازعلی شاہ پروفیسرزمحمد سلیم ،فضل ربی ،سلیم اقبال ،شہاب الدین، شاہ فیصل، عطاء الرحمان عطاء ،ڈاکٹر شیر علی خان ودیگر شریک ہوئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بدعنوانی کے خاتمے میں کردار کے حوالے سے کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی نے ایف ایس سی سیکنڈ شفٹ طلبہ کے لئے سالانہ گرینڈ پروگرام کا انعقاد کیا،جس میں مہمان خصوصی جہانزیب کالج کے پرنسپل پروفیسر سید ممتازعلی شاہ پروفیسرزمحمد سلیم ،فضل ربی ،سلیم اقبال ،شہاب الدین، شاہ فیصل، عطاء الرحمان عطاء ،ڈاکٹر شیر علی خان ودیگر شریک ہوئے ۔پرنسپل سید ممتازعلی شاہ نے کہا کہ طلبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے اس کو سامنے لانے کے لئے ادارے کی کوشش قابل ستائش ہے اس لئے معاشرے کو بدعنوانی سے پاک کرنے میں ان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

پروفیسر فضل ربی نے کہا کہ طلبہ کا وقت بہت زیادہ قیمتی ہے اس کو فضول ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ اپنی تمام ترتو جہ پڑھائی اور مطالعہ پر صرف کریں ،مستقبل میں معاشرے میں تعلیم کو بہت زیادہ اہمیت اور ناخواندگی کے خاتمے میں کردار ادا کریگی ۔پروگرام کے آخر میں پرنسپل سید ممتاز علی شاہ ،پروفیسر محمد سلیم، فضل ربی ودیگر نے مقابلے میں حصہ لینے والے اور بہتر پروگرام پیش کرنے پر طلبہ میں اعزازی سند تقسیم کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More